مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


خیراتی ،فلاحی اداروں اور ہسپتالوں کو زکوٰۃ دیناسوال :خیراتی و فلاحی اداروںاور وہ ہسپتال جو غریبوں کا مفت علاج کرتے ہیں انہیں زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟

جواب :جس ادارہ کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ وہ زکوٰۃ کی رقم حقیقی مصرف پر شرعی طریقے کے مطابق خرچ کرتے ہیں انہیں زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔ جس ادارہ پر آپ کویقین نہ ہو انہیں زکوٰۃ دینے سے احتراز کریں۔ 

نیند میں غسل فرض ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال : روزے کے دوران اگر نیندکی حالت میں خود ہی غسل فرض ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب : نہیں ۔(الھندیہ،ج1، ص208،) 

روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

سوال : روزے کی حالت میں غسل کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟

جواب : روزے کی حالت میں غسل کرتے ہوئے کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا لازم ہے کہ پانی حلق سے نیچے اترے نہ دماغ میں پہنچے(الھندیہ،ج1، ص 199) ۔

 نماز ی کے سامنے سے گزرنے کا معاملہ

سوال: مساجدمیں اکثرلوگ نماز اداکرتے وقت اس بات کاخیال نہیں رکھتے کہ اگلی صف والوں کونکلناہوتاہے، براہ کرم یہ بتائیں کہ نماز ی کے آگے سے کتنی صف کے فاصلے سے گزرنا جائز ہے؟ (محمد فیصل، لاہور)

جواب :نمازی کے سامنے سے گزرنا جائز نہیں۔بڑی مسجدمیں سترہ نہ ہونے کی صورت میں نمازی کے اتنا آگے سے گزرناجائزہے جس میں نمازی کاخشوع و خضوع متاثرنہ ہو،جس کی مقدارراجح اورمختارقول کے مطابق یہ ہے کہ اتنی مقدارآگے سے گزرے کہ سجدہ کی جگہ کودیکھتے ہوئے نمازی کی نگاہ گزرنے والے پرنہ پڑے۔ تجربہ سے ثابت ہے کہ قیام کی حالت میں سجدہ کی جگہ کودیکھتے ہوئے نمازی کی نگاہ عموماً دوصف سے متجاوز نہیں ہوتی (فتاوی عثمانی، 427/1، ردالمحتار،436/1)

افطارکے وقت اذان کا انتظار کرنا

سوال :اگر افطار کا ٹائم پورا ہو جائے اور اذان نہیں ہوئی تو روزہ افطار کرلیں یا اذان کا انتظار کرنا چاہئے ؟

جواب : اذان افطار کا وقت ہونے کی ایک علامت ہے، اصل یہ ہے کہ غروب آفتاب کے بعد روزہ افطار کیا جا سکتا ہے اور روزہ افطار کرنے میں جلدی کرنی چاہئے لہٰذا وقت ہوجانے پر روزہ افطار کیا جاسکتا ہے چاہے اذان نہ ہوئی ہو ۔

دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا

سوال :کیا دانت نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ (محمد اسرار)

جواب :دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ روزہ میں دانت نکلوانے کے دوران خون نکلنے کی صورت میں اس بات کا خیال کرنا ضروری ہے کہ خون حلق سے نیچے نہ اترے، اگر خون کی مقدار تھوک سے زیادہ ہو اور حلق میں خون کا ذائقہ محسوس ہوتو روزہ فاسدہوجائیگا ۔(وفی الھندیہ ج1 ص 203)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔