پرسکون زندگی کیلئے صبر کا دامن تھامے رکھیں!

تحریر : عابدہ ارشاد


شادی شدہ زندگی میں اختلاف ہونا عام بات ہے کیونکہ دو مختلف شخصیات کے درمیان اتفاق ہوگا تو اختلاف بھی ہوگا ۔ایک بات جان لیجئے، آخر آپ دونوں دو مختلف شخصیات ہیں۔ دونوں کے اپنے اپنے خیالات ہوں گے۔

 اپنے اپنے تصورات ہوں گے۔ اکثر لڑائی جھگڑوں کے دوران بہت کچھ کہا اور سنا جاتا ہے مگر سوچئے جھگڑنے کے باوجود بہت سے جوڑے خوشحال شادی شدہ جوڑے کہلاتے ہیں جبکہ لڑائی کے بغیر بھی کئی جوڑے اپنے رشتے سے مطمئن نہیں ہوتے۔شادی شدہ جوڑوں میں اپنائیت پیدا کرنا بہت ضروری ہے اور اس میں والدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ بیٹا اور بیٹی دونوں کو بتائیں کہ شادی شدہ زندگی میں صبر کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے کی بات کو سمجھنا چاہئے۔ میاں بیوی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلاف ہونا فطری ہے لیکن معمولی باتوں کو طول دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

لڑکی کا رشتہ آیا، دادی نے کہا گھر بھی ہے، آمدنی بھی ہے، اپنے بھی ہیں ’ہاں ‘ کردو۔ شادی ہوگئی۔ زندگی نشیب و فراز کے ساتھ گزر گئی۔ چند دہائیاں مزید گزر گئیں، پھر لڑکی کا رشتہ آیا۔ دادی نے کہا کہ گھر بھی ہے، تعلیم بھی ہے، آمدنی بھی ہے ’ہاں ‘ کردیتے ہیں۔ لیکن لڑکی نے اپنی ماں سے کہا ان کا اور ہمارا ماحول بہت مختلف ہے، ’ہاں ‘ مت کیجئے گا۔ ماں سمجھدار خاتون تھی اس کی سمجھ میں بات آگئی۔ رشتے سے معذرت کر لی۔ کچھ عرصہ مزید گزر گیا۔ اب وقت کچھ اور بھی بدل گیا۔ یہ حقیقت ہے کہ ہر زمانے کی ترجیحات اور ضروریات الگ ہوتی ہیں۔ ایک محنتی شریف لیکن غریب بچے کا رشتہ آیا۔ ماں نے سوچا کہ جب میری شادی ہوئی تب میرے شوہر بھی زیادہ امیر نہیں تھے، مگر محنتی تھے تو میں نے کچھ عرصہ مشکل لیکن مجموعی طور پر ایک اچھی زندگی گزاری۔ اس رشتے پر غور کرتے ہیں۔ 

لیکن بیٹی نے کہا ’’ماں مجھے امیر لڑکے سے شادی کرنی ہے۔ میں اپنی آدھی زندگی آپ کی طرح ترس ترس کر نہیں گزار سکتی۔ مجھے زندگی بھر رونا دھونا نہیں ہے ، اگر رونا  ہے ہی تو محل میں بیٹھ کر رونا جھونپڑی میں بیٹھ کر رونے سے کہیں بہتر ہے‘‘۔  ماں بیٹی کو سمجھانے لگی کہ ’’پیسہ آنے جانے والی چیز ہے، امیر ہونے سے زیادہ اچھا انسان ہونا زیادہ اہمیت رکھتا ہے ‘‘۔

اب لڑکیوں کی سوچ تبدیل ہوچکی ہے۔ اگرچہ اب بھی کچھ گھرانے ایسے ہیں جہاں بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جارہی ہے اس کے باوجود آج کل زیادہ تر دوقسم کی لڑکیاں نظر آرہی ہیں۔ ایک وہ جو اپنے پائوں پر کھڑی ہیں ، خود کمارہی ہیں، خود اعتماد ہیں اور آرام دہ زندگی گزار رہی ہیں تو وہ اپنی آرام دہ اورپر سکون زندگی میں کسی کو شامل نہیں کرنا چاہتیں اور نہ کسی کو برداشت کرنا چاہتی ہیں۔ دوسری قسم وہ ہے جن کی نظر میں شادی کا مقصد روپیہ، پیسہ، آزادی اور بہترین طرز ِزندگی ہے۔ 

یہ دونوں نظرئیے درست نہیں ہیں۔ ہم والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں پر نظررکھیں، ان کی تربیت پر نظر رکھیں۔ یہی بچے کل کے والدین ہیں۔ انہیں شادیوں سے پہلے ذہنی طور پر آنے والی ذمہ داریوں کیلئے تیار کریں۔ یہ درست ہے کہ آج کے دور میں جب انٹر نیٹ نے ساری دنیا بچوں کیلئے کھول کر رکھ دی ہے۔ شادیوں میں زیادہ دیر نہیں کرنی چاہئے لیکن انہیں ذہنی طور پر آئندہ ذمہ داریوں کیلئے تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ اُن کے اندر صبر و تحمل کا جذبہ پیدا کریں۔ 

میاں بیوی کو اختلافات کے دوران  سمجھداری سے کام لینا چاہئے۔ بعض دفعہ غلط فہمی کی وجہ سے رشتے میں دوریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس لئے غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ رشتے میں خاموشی کو آنے نہ دیں۔ اگر ایک فریق ناراض ہے تو سامنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ جاننے کی کوشش کریں اور ناراضی دور کریں۔ اس طرح زندگی آسان گزرے گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سنی سنائی باتیں بغیر تحقیق کے نہ آگے پہنچائیں!

قرآن پاک کی سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 6 میں ارشاد ربانی ہے ’’ اے ایمان والو! اگر آئے تمہارے پاس کوئی گناہگار خبر لے کر تو تحقیق کر لو، کہیں جا نہ پڑو کسی قوم پر نادانی سے پھر کل کو اپنے کئے پر لگو پچھتانے‘‘ ۔یہ آیت حضرت ولیدؓ بن عقبہ بن ابی معیط کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جنہیں رسول اللہﷺ نے بنو مصطلق کی طرف زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا تھا۔

غیبت:گناہ کبیرہ

ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’اے لوگوں جو ایمان لائے ہو بہت گمان کرنے سے پر ہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں، تجسس نہ کرو، اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے، کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے، تم کو اس سے گھن آئے گی اور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے (سورۃ الحجرات :12)

حدود فراموشی اللہ کی ناراضگی کا سبب

انسان حدود فراموشی کا مرتکب اس وقت ہوتا ہے جب خوف خدا نہ رہے یا حساب آخرت کا خوف نہ رہے

مسائل اور ان کا حل

مال یا فصل سے چوری کی صورت میں مالک کو اجروثواب ملنے کا مسئلہ سوال : اگرکوئی چورکسی شخص کے لگائے ہوئے شجر، قیمتی درخت کوچوری کرکے کاٹ کرلے جائے یاکوئی اور چیز نقدی، مال یاغلہ وغیرہ چوری کرکے لے جائے توکیا اس پر مالک کواللہ تعالیٰ کی طرف سے اجرملتاہے؟اورکیاوہ چیزمالک کی طرف سے صدقہ ہو جاتی ہے بغیر نیت کئے؟ (اے آر چودھری، ٹوبہ ٹیک سنگھ)

6ستمبر1965جب شکست بھارت کا مقدر بنی

ستمبر کی یہ جنگ کوئی عام جھڑپ یا کوئی معمولی جنگ نہ تھی بلکہ یہ جنگ درحقیقت پاکستان کو ہڑپ کر جانے یا پھر اسے اپاہج بنا دینے کی ایک بھیانک کارروائی تھی۔ جس کا پاکستانی بہادر افواج نے مردانہ وار مقابلہ کیا اور بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ بھارت کو اپنی فوجی طاقت پر گھمنڈ تھا جبکہ افواج پاکستان کو اپنی ایمانی قوت پر۔

جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ کا کردار!

سترہ روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 110طیارے تباہ کردیئے جبکہ پاکستان کے صرف 19طیارے تباہ ہوئے بھارتی پائلٹس پاکستانی شاہینوں سے اس قدر خائف و خوفزدہ تھے کہ وہ اپنے طیارے فضا میں بلند کرنے سے گریزاں تھے