ذرامسکرایئے
ایک غیر حاضردماغ آدمی اپنے ڈاکٹر دوست کے پاس 4 گھنٹے گزار کر واپس جانے لگا تو ڈاکٹر صاحب نے اتفاقاً پوچھ لیا’’سنائو بھابھی کا کیا حال ہے‘‘؟
غائب دماغ آدمی یک دم چیخ اٹھا۔
’’اوہ میرے خدایا مجھے تو یاد ہی نہیں رہا، تمہاری بھابھی کو دل کا دورہ پڑا تھا اور میں تمہیں بلانے آیا ہوں‘‘۔
٭٭٭
ایک آدمی گھبرایا ہوا پولیس سٹیشن پر آیا اور انسپکٹر سے بولا’’مجھے گرفتار کر لیجیئے میں نے اپنی بیوی کے سر پر لاٹھی ماری ہے‘‘۔
انسپکٹر’’تو وہ مر گئی کیا‘‘؟
آدمی’’نہیں بلکہ وہی لاٹھی لیے میرے پیچھے آ رہی ہے‘‘۔
٭٭٭
ایک شخص نے اپنے کنجوس پڑوسی سے کہا ’’ارے کیا ہوا، اتنے لال پیلے کیوں ہو رہے ہو‘‘؟
پڑوسی نے کہا ’’ننھے نے آج جوتا پہنا تھا، میں نے اس سے کہا کہ ایک کی بجائے دو سیڑھیاں طے کر کے اوپر جانا تا کہ جوتے کا تلا کم گھسے ،لیکن وہ کم بخت تین سیڑھیاں چڑھنے لگا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پتلون پھٹ گئی‘‘۔
4۔ایک صاحب اپنے 6سالہ بچے کو داخلہ دلانے کے لیے سکول لے کر جا رہے تھے۔
انہوں نے بچے کو سمجھاتے ہوئے کہا’’دیکھو بیٹا میڈم آپ کی عمر پوچھیں تو 4 سال بتانا،اگر آپ نے اپنی عمر 6 سال بتائی تو سکول میں داخلہ نہیں ملے گا‘‘۔
وہ صاحب بچے کو لے کر سکول پہنچے تو میڈم نے پوچھا آپ کی عمر کیا ہے؟
بچہ معصومیت سے بولا’’گھر میں 6 سال ،سکول میں 4 سال اور ریل کے سفر کے دوران 3 سال‘‘۔
5۔پاگل مٹھائی والے سے’’یار تم کتنے سال سے جلیبیاں بنا رہے ہو‘‘؟
مٹھائی والا: 30 سال سے
پاگل: ’’بہت افسوس کی بات ہے تم سے اب تک سیدھی جلیبی نہیں بنائی گئی‘‘۔