ذرامسکرایئے
استاد (نرسری جماعت کے بچے سے): بیٹا! تمہارے بابا کہاں ہیں؟ بچہ (معصومیت سے): باباگھرہیں استاد: گھر کہاں ہے؟بچہ: ڈاک خانہ کے سامنےاستاد: دونوں کہاں ہیں؟بچہ:آمنے سامنے٭٭٭
مسافر (رکشے والے سے) سٹیشن جانے کا کتنا کرایہ لو گے؟
رکشے والا: 50 روپے۔
مسافر: 20 روپے لے لو۔
رکشے والا: 20 روپے میں کون لے کر جاتا ہے؟
مسافر: پیچھے بیٹھو، میں لے کر جاؤں گا۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے): پانی میں رہنے والے پانچ جانوروں کے نام بتاؤ۔
شاگرد: جی ! مینڈک
استاد: شاباش! باقی چار۔
شاگرد (گھبراتے ہوئے) جی! مینڈک کا باپ، مینڈک کی ماں، مینڈک کی بہن، مینڈک کا بھائی۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے): جب بجلی چمکتی ہے تو ہم کو روشنی پہلے اور آواز بعد میں کیوں سنائی دیتی ہے۔
شاگرد: کیوں کہ ہماری آنکھیں آگے ہیں اور کان پیچھے۔
٭٭٭
ڈاکٹر: مو ٹاپے کا ایک ہی علاج ہے کہ تم روزانہ دو روٹیاں کھایا کرو۔
مریض : ٹھیک ہے جناب! دو روٹیاں کھانے سے پہلے کھانی ہیں یا کھا نے کے بعد؟
٭٭٭