نظم
منہ کیوں چھپائے بیٹھے ہو کونے میں نہیں کچھ ملے گا رونے دھونے میں کرو ختم، کام پہلے تم سکول کا
کھیلو پھر، کرو نہ دیر سونے میں
بات نہیں کچھ کبھی جو ہوئے فیل
برس اک لگے گا پاس ہونے میں
کرو خوب محنت دوبارہ تم دل سے
نہیں مشکل ہے کوئی پاس ہونے میں
بتائوں بات ایمان داری کی سب کو
ہے مزہ سچائی کے بیج بونے میں
کھیلو کودو خوب بنا لو صحت ورنہ
پڑے رہنا چارپائی پر بیمار ہونے میں
(نعیم انصر ہاشمی، جھنگ)