شمالی افریقا کی قوم۔۔۔ بَر بَر

تحریر : ملک احسن اعوان( راولپنڈی )


بَر بَر شمالی افریقا کی ایک سفید فام قوم ہے جو مصر سے لے کر بحرِ اوقیانوس کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ بر بر کہلاتا ہے اور ان کی زبان بربری ہے۔

 زمانہ قدیم میں ایک عربی قبیلہ کو بر بر کہا جاتا تھا جو دریائے نیل کے دونوں کناروں پر آباد تھا۔ بربروں کا یہ علاقہ ایک اہم تجارتی مرکز رہا۔ ان کی خصلت عربوں سے ملتی جلتی ہے اور یہ بہت بہادر اور جفاکش قوم ہے۔ 

بربر تین مختلف زبانیں بولتے ہیں۔ ان پر رومی تہذیب کی چھاپ بھی لگائی گئی، تاہم وہ نیم وحشی اور اکھڑ مزاج کے حامل رہے۔ ساتویں صدی عیسوی کے اواخر تک پورا بربر علاقہ آغوش ِ اسلام میں آگیا۔ اُنھوں نے جوق در جوق اسلام قبول کیا اور پھر بڑی تیزی سے اس کی تبلیغ کی۔ ان کے دو حکمران خاندانوں ، آل مرابطون اور الموحدون نے شمالی افریقا پر اپنی حکومت قائم کی۔ بربروں کو صحیح معنوں میں عبداللہ بن یاسین المرابطی نے اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا۔ بہت جلد ان حکمرانوں کی فتوحات دیگر علاقوں پر بھی محیط ہو گئیں۔ 

ابوبکر بن عمر نے شہر مراکش کی بنیاد رکھی۔ 1086ء کے بعد یوسف بن تاشفین نے عیسائیوں کو عبرت ناک شکست دے کر پورے اسلامی اندلس پر قبضہ کرلیا۔ یہ حکمران آل مرابطون کہلائے۔ ان کے خلاف ردعمل کے طور پر دیگر بربر عبد المومن کی قیادت میں اُٹھ کھڑے ہوئے۔ اُنھوں نے 1147 ء میں آل مرابطون کو مغلوب کر کے الموحدون کے نام سے سلطنت قائم کر لی۔ تھوڑے ہی عرصے بعد بربروں میں پھوٹ پڑ گئی اور صرف ایک صدی میں یہ خاندان بھی مٹ گیا ، نیز مراکش، تلمسان اور بجایہ وغیرہ میں الگ الگ حکومتیں قائم ہوگئیں۔ پندرہویں اور سولہویں صدی کے آتے آتے کئی بربر ایک بار پھر اپنے نیم صحرائی اور نیم وحشی تمدن کی طرف لوٹ گئے۔ 

آج کل بربر قبائل لیبیا، تیونس، الجزائر، صحارا، مراکش اور موریطانیہ میں آباد ہیں۔ لیبیا میں یہ کل آبادی کا چوبیس فیصد ہیں اور ان کی زبان عربی ہے۔ تیونس کے بربر قبائلی ابھی تک اپنی قدیم زبان بولتے ہیں۔ یہ کل آبادی کا تیس فیصد ہیں۔ مراکش میں کل آباد کا دس سے پندرہ فیصد کے علاوہ باقی تمام بربر ہیں جن میں سے نصف ابھی تک قدیم زبان اور تہذیب کے ساتھ زندہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

حج:دین و اسلام کی عظمت و شوکت اور اتحادِ اُمت کا عظیم اجتماع

حج اسلام کے پانچ ارکان میں آخری رکن ہے، اس میں اللہ تعالیٰ سے محبت اور عظمت کی تکمیل اور عبدیت و فناعیت کی تصویر ہے

خطبہ حجۃ الوداع

احکامِ الٰہی اور حقوقِ انسانی کا جامع منشور:خطبہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ ﷺ نے انسانیت کی عظمت احترام اور حقوق پر مبنی ابدی تعلیمات اور اصول عطا کئے

حج کا روحانی فلسفہ

ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا کے مختلف حصوں سے مکہ مکرمہ کا سفر کرتے ہیں تاکہ حج جیسے مقدس فریضے کو ادا کر سکیں۔ حج کا آغاز ذوالحجہ کے مہینے میں ہوتا ہے۔

فرض حج نہ کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کے پاس سفر حج کا ضروری سامان ہو اور اس کو سواری میسر ہو جو بیت اللہ تک اس کو پہنچا سکے اور پھر وہ حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر، اور یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’اللہ کیلئے بیت اللہ کا حج فرض ہے ان لوگوں پر جو اس تک جانے کی استطاعت رکھتے ہوں‘‘ (رواہ الترمذی)

یوم عرفہ! برکتوں اور رحمتوں کا دن

جس دن حجاج کرام میدان عرفات میں قیام کرتے ہیں اس دن کو یوم عرفہ کہا جاتا ہے۔ یہ دن بہت ہی برکتوں اور رحمتوں کا دن ہے، اس دن کی بڑی فضیلت ہے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے