ذرا مسکرائیے
باپ مٹھائی تکیے کے نیچے رکھ کر گیا تو بچے نے مٹھائی نکال کر کھائی اور تکیہ اپنے پیٹ پر رکھ لیا۔
کچھ دیر بعد باپ آیا تو اس نے پوچھا: بیٹا! مٹھائی کہاں ہے؟۔
بچے نے معصومیت سے جواب دیا: ابا جان! تکیے کے نیچے۔
٭٭٭
ڈاکٹر حادثے میں زخمی ہونے والے مریض سے کہہ رہا تھا :میرے پاس تمہارے لئے دو خبریں ہیں ایک اچھی اور ایک بری۔ تم کون سی خبر پہلے سننا پسند کرو گے؟
مریض نے کہا:پہلے بری خبر سنا دیں۔
بری خبر یہ ہے کہ ہمیں تمہاری ٹانگیں کاٹنا پڑیں گی اور اچھی خبر یہ ہے کہ ساتھ والے بیڈ کا مریض تمہارے جوتے خریدنا چاہتا ہے۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے) بتائو بے بس کسے کہتے ہیں؟
شاگرد: جناب جس کے پاس بس نہ ہو۔
٭٭٭
بیٹا: امی آپ مجھے روز سکول کیوں بھیجتی ہیں۔
امی: تا کہ تم گدھے سے انسان بن جاؤ۔
بیٹا: مگر امی ماسٹر صاحب تو ہر روز مجھے مرغا بنادیتے ہیں۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے) :عین نوازش کو جملے میں استعمال کرو۔
شاگرد: اگر آپ ہمیں ہفتے میں پانچ چھٹیاں دے دیں تو آپ کی عین نوازش ہو گی۔
٭٭٭
استاد: لطیفہ کسے کہتے ہیں؟
شاگرد:لطیف کی بیوی کو۔
٭٭٭