آج کا دن
![آج کا دن](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27463_30949388.jpg)
اسپیشل فیچر
بچوں کی کتابوں کا عالمی دن
2اپریل کو دنیا بھر میں بچوں کی کتابوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد بچوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیداکرناہوتا ہے۔بچوں کی کتب کا عالمی دن یور پ کے ایک مصنف ہنس اینڈرسن کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے بچوں کا بہترین ادب تخلیق کیا ، ان کی لکھی ہوئی کہانیاں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوئیں۔
امریکہ کی پہلی عالمی جنگ میں شمولیت
1917ء کو امریکہ آج کے دن پہلی عالمی جنگ میں شامل ہوا۔امریکہ اس لڑائی میں جنگ شروع ہونے کے تقریباً ڈھائی سال بعد شامل ہوا۔امریکہ میں رائے عامہ مجموعی طور پریورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں جرمنی کے زیادہ خلاف تھی۔جرمنی کے بیلجئم پر حملے کے بعد امریکہ نے عالمی جنگ میں شامل ہونے کا حتمی فیصلہ کیا۔
ٹیلی گراف کے موجد کا انتقال
1872ء میں آج کے روز ٹیلی گراف کے موجد سامویل مورس کا انتقال ہوا۔ مورس کو شروع ہی سے موجد بننے کا شوق تھا۔ وہ ہر وقت اس فکر میں لگا رہتا تھا کہ کوئی ایسی چیز ایجاد کی جائے جو عوام کے کام آ سکے۔ اس کی ایجاد ٹیلی گراف یا تار برقی کی مدد سے پیغام ایک سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا، کبھی یہ طریقہ بہت مقبول تھا۔اس ایجاد کی بدولت مورس کی امریکہ اور یورپ میں بڑی پذیرائی ہوئی۔
خلائی جہاز ''زونڈ1‘‘کی لانچنگ
1964ء میںسوویت یونین کے مشہور خلائی پروگرام ''زونڈ‘‘ کے تحت خلائی جہاز ''زونڈ ۔ ون‘‘ لانچ کیا گیا۔یہ دوسرا سوویت تحقیقی خلائی جہاز تھا جو زہرہ تک پہنچا۔اس خلائی جہاز میں 90 سینٹی میٹر کا کروی لینڈنگ کیپسول تھا، جس میں ماحول کے کیمیائی تجزیہ، سطح کی چٹانوں کی پیمائش، ایک فوٹو میٹر، درجہ حرارت اور پریشر گیجز، اور پانی میں گرنے کی صورت میں ایک موشن سینسر شامل تھا۔
14ملین پاؤنڈکی چوری
2اپریل2015ء کو لندن میں زیر زمین محفوظ ڈپازٹ میں چوری کی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق چوری کی کل رقم14ملین پاؤنڈ تھی۔جس میں سے صرف4.3ملین پاؤنڈ ہی برآمد کئے جاسکے۔ڈکیتی کی منصوبہ بندی چھ عمررسیدہ افراد نے کی تھی۔تمام چوروں نے گرفتاری کے بعد اپنا جرم قبول کر لیا۔ 2016ء میں ملزمان کو سزا سنانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔