آج کا دن
![آج کا دن](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27572_76106691.jpg)
اسپیشل فیچر
افغانستان سے سویت افواج کی واپسی
1988ء میں آج کے روز سوویت افواج آٹھ سال سے زیادہ عرصہ لڑنے کے بعد افغانستان سے واپس گئیں۔ ایک لاکھ 15ہزار فوجیوں کی مرحلہ وار واپسی شروع ہوئی۔''سوویت افغان جنگ‘‘ 1979ء سے 1989ء تک جاری رہی۔ غیر ملکی طاقتوں کی شمولیت نے اس جنگ کو امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان ایک پراکسی جنگ بنا دیاتھا۔
پہلی ائیر میل
پہلی ائیر میل فلائٹ جس کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ نے سویلین فلائٹ کے عملے کے ساتھ چلایا۔ اس فلائٹ نے 15 اگست 1918ء کو ٹیک آف کیا۔ ائیر میل کی یہ فلائٹ نیویارک سے واشنگٹن کیلئے طے شدہ تھی لیکن سفر کے دوران اس کا ایک سٹاپ فیلیڈیلفیا میں بھی تھا۔یہ فلائٹ15مئی کو پہلی ائیر میل لے کر واشنگٹن ڈی سی پہنچی۔
برطانیہ کا ہائیڈروجن بم کا تجربہ
آپریشن گریپل 1957ء سے 1958ء میں بحرالکاہل میں گلبرٹ اور ایلیس جزائر میں مالڈن جزیرہ اور کریتیماتی میں ابتدائی ایٹم بموں اور ہائیڈروجن بموں کے چار برطانوی جوہری ہتھیاروں کے تجربات کا ایک مجموعہ تھا۔ اس پروگرام کے دوران نو جوہری دھماکے کئے گئے۔15مئی 1957ء کو برطانیہ نے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔
عراق بم دھماکے
2013ء میں 15مئی سے21مئی تک عراق کے وسطی اور شمالی حصوں میں بہت خوفناک دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔کچھ واقعات جنوب اور مغرب کے قصبوں میں بھی پیش آئے۔ ان حملوں میں کم از کم 449افراد ہلاک اور تقریباً 732 شدید زخمی ہوئے۔انہیں عراق کی تاریخ کے بدترین واقعات میں شمار کیا جاتا ہے۔
ٹوریون میں قتل عام
15مئی1911ء کو ٹوریون میں قتل عام ہوا۔جس میں فرانسسکو کی انقلابی افواج نے 300 سے زائد ایشیائی باشندوں کو قتل کیا، جن میں زیادہ تر کینٹونیز میکسیکن اور کچھ جاپانی میکسیکن تھے۔ کینٹونیز کے گھروں اور دکانوں کو لوٹ کر تباہ کر دیا گیا۔قتل عام کی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ نسل پرستی کا ایک عمل تھا۔