آج کا دن
![آج کا دن](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27643_65377447.jpg)
اسپیشل فیچر
ووہان کی جنگ
''ووہان کی جنگ‘‘ کو چین کے لوگ ووہان کے دفاع کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ یہ چین اور جاپان کی دوسری بڑی جنگ تھی۔اس جنگ کے دوران جاپان نے چین کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا اور کئی صوبوں میں افواج داخل کرنے کی کوشش کی ۔جنگ کے دوران ووہان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو چین کی جانب سے کئی رضاکار فوجیوں نے بھی اس میںحصہ لیا۔ جاپان کو سوویت فضائیہ کے پائیلٹس کی مدد بھی حاصل تھی۔جنگ کا آغاز 11جون 1938ء کو ہوا۔ووہان جنگ کے دوران دونوں جانب سے بھاری جانی نقصان ہوا ،ایک محتاط اندازے کے مطابق اس لڑائی میں تقریباً12لاکھ فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے۔
موٹر سپورٹس کا مہلک ترین حادثہ
11جون 1955ء کو سوئٹزرلینڈ میں موٹر سپورٹس کا مہلک ترین حادثہ پیش آیا۔ لی مینس موٹر ریس کے دوران حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیگوار کے ڈرائیور نے آسٹن ہلی کے ڈرائیور کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ غٓڑیاں آپس میں ٹکرا کر الٹ گئیں اورٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔ گاڑیوں کے ٹکڑے ہجوم میں جا کر گرے جس سے 83 تماشائی اور فرانسیسی ڈرائیور پیئر لیویگ ہلاک اور 120 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ یہ موٹر اسپورٹس میں اب تک کا سب سے مہلک حادثہ ہے۔ جس نے سوئٹزرلینڈ کو ملک بھر میں موٹر اسپورٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے پر مجبور کیا جو 2022ء تک جاری رہا۔
براڈ سٹریٹ ہنگامے
11جون1837ء کو بوسٹن میساچوٹس میں آئرش امریکیوں اور یانکی فائر فائٹرز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ ایک اندازے کے مطابق اس لڑائی میں تقریباً800 افراد شامل تھے۔اس لڑائی کو دیکھنے والوں کی تعدادتقریباً10ہزار تھی ۔ اس ہنگامے کے دوران آس پاس کے گھروں میںتوڑ پھوڑ کی گئی اور عام لوگوں کومارا پیٹا بھی گیا۔دونوں اطراف سے لوگوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے لیکن اس لڑائی میں کوئی بھی جانی نقصان نہیںہوا۔کئی گھنٹوں کے ہنگاموں کے بعد شہر کے مئیر نے پولیس کی اضافی نفری منگوائی جس کے بعداس پر قابو پا لیا گیا۔
لائم لائٹ سٹوڈیو
لائم لائٹ کو دنیا کے قدیم ترین فلم سٹوڈیوز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 11جون 1898ء کو ہوا تھا۔ اس کو ابتدائی طور پر میلبورن، آسٹریلیا میں سالویشن افواج کے ذریعے چلایا گیا۔ لائم لائٹ ڈیپارٹمنٹ تقریباً19سال کام کرتا رہا او ر اس دوران اس میں 300سے زائد فلمیں بنائی گئیںجو اپنے وقت کی مقبول اور بڑی فلمیں مانی جاتی ہیں۔لائم لائٹ کو فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا کیونکہ یہاں ہر شعبے میں بہترین کام کرنے والے لوگ موجود تھے۔اس سٹوڈیو کو اس دو ر کی تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔
۰