انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری

انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری

کراچی(بزنس ڈیسک)انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو نے جعفر بزنس سسٹمز کیلئے 800 ملین روپے کی ٹریڈ فنانس سہولت کے بدلے 600 ملین روپے کی پہلی قلیل مدتی ضمانت کامیابی کے ساتھ جاری کر دی ۔

انفرا ضامن کی سی ای او ماہین رحمان نے کہا کہ یہ ٹرانزیکشن نجی شعبے کے قرضوں کی توسیع کی اہم مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق انفرا ضامن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ ہمیں جعفر بزنس سسٹمز اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ جعفر بزنس سسٹمز کے سی ای او وقار الاسلام نے کہا کہ ہمیں اس معاہدے پر خوشی ہے ۔حبیب میٹرو کے صدر اور سی ای او خرم شہزاد خان نے کہا کہ ہم جعفر بزنس سسٹمز کو تجارتی فنانس کی سہولت فراہم کرنے کیلئے انفرا ضامن پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں