ایک سال میں ہائی اوکٹین فیول کی فروخت 3گنا بڑھ گئی

ایک سال میں ہائی اوکٹین فیول کی فروخت 3گنا بڑھ گئی

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں ہائی اوکٹین فیول کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ملک بھر میں ہائی اوکٹین فیول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو ایک سال میں 3 گنا بڑھ کر33.43ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس کی بنیادی وجہ مخصوص آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ہائی اوکٹین فیول پر رعایتی نرخ کو متعارف کرنا تھا ۔ دوسری جانب عالمی اور مقامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہائی اوکٹین فیول کی فروخت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جو کہ حیران کن ہے ۔ آٹو پارٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین مشہود علی کے مطابق پریمیم فیول کی مقبولیت میں اضافے کی ایک وجہ آٹو انجن کی کارکردگی کو بہتر بنانا بھی ہے ۔ آئندہ دنوں میں ہائی اوکٹین فیول کی فروخت میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ پٹرول اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں