مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 37ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 36284 رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.090 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 8.923 ارب روپے،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 7.473 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 1.491 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔