لالہ موسیٰ :مغوی دو نوجوان بازیاب،ملزمان گرفتار

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی کاروائی، اغواء ہونے والے دو نوجوانوں کو صوابی سے بازیاب کرواکے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
20مارچ کو تھانہ سٹی لالہ موسی کی حدود سے موضع گنجہ کے دو نوجوانوں شہزاد اور سلیمان کوکچھ ملزمان اغواء کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے تھے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی لالہ موسی نے فوری مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا،وقوعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی اوگجرات مستنصر عطاء باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس،ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیSI محمد عتیق SI،شبیر حسین ASI،عنصر محمود اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس بیسزپرجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چندروزکے اندردونوں مغویان کاسراغ لگاکر پشاوراور صوابی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے دونوں مغویان کو بحفاظت بازیاب کروالیا،اور وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کوگرفتارکرلیا،اغواء کارملزمان میں سمیع اﷲ ولد حبیب الرحمن قوم شنواری سکنہ پشاور ، اختشام الحق ولدعطر شاہ ضلع صوابی شامل ہیں۔