حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

حادثات میں خاتون سمیت  2افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر آنسو گوٹھ اور ناگن چورنگی پل پر نامعلوم گاڑی اور رکشہ کی ٹکر سے خاتون اورموٹرسائیکل سوار شخص سمیت 2 افرادجاں بحق ہوگئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ لیاری ایکسپریس وے اور ائر پورٹ سگنل کے قریب کا رالٹ جانے کے نتیجے میں 4 سگے بھائیوںسمیت6 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے آنسو گوٹھ میں تیز رفتار رکشہ سوار نے سڑک عبور کرنے والی خاتون کو ٹکر ماردی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی ،متوفیہ کی شناخت 30سالہ مسکان زوجہ شاہ میر کے نام سے ہوئی۔ سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے پل کے اوپر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ حماد ولد محمود چل بسا ۔ادھرلیاری ایکسپریس وے پر تیزر فتاری کے سبب کارالٹ جانے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کی شناخت زین ولد عابداور معین ولد احمد کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں