شہریوں کو سڑکوں پر لوٹنے والوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اپنالیا

 شہریوں کو سڑکوں پر لوٹنے والوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اپنالیا

کراچی (این این آئی)کراچی کے شہریوں کو سڑکوں پر لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اپنالیا،اسٹریٹ کرمنلز نے ایزی پیسہ اور جاز کیش کی دکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

۔پولیس اور سائبر کرائم جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس ہوگئی۔ شکایت کرانے والے دکاندار تسلی کے دو الفاظ ’’دیکھتے ہیں‘‘ پر گزارا کرنے پر مجبور کردیے گئے ۔ایسا ہی ایک واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں صبح گیارہ بجے پیش آیا ہے ۔ گاہک بن کر موبائل چھین کر بھاگنے والے ملزم نے اگلے بیس منٹ کے اندر دکاندار کے موبائل اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے سے زائد رقم ٹرانسفر کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ۔ اس گروہ سے تعلق رکھنے والا ایک فرد کسی چلتی ہوئی کیش ٹرانسفر کی دکان پر گاہک بن کر جاتا ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی قریب ہی اسٹارٹ موٹر سائیکل پر واردات مکمل ہونے کا انتظار کرتا ہے ۔بہروپیہ نمبر کنفرم کرنے کا بہانہ کرکے دکاندار کا موبائل اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے ۔اور موبائل لے کر اپنے تیار کھڑے ہوئے ساتھی کے ساتھ فرار ہوجاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں