پڈعیدن: پٹرول پمپ پر آتشزدگی، 4 دکانیں، 3گھرخاکستر

پڈعیدن: پٹرول پمپ پر آتشزدگی، 4 دکانیں، 3گھرخاکستر

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے بھریاسٹی کلہوڑا کالونی میں قائم پیٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے نہ صرف پیٹرول سے بھرا ٹینکر بلکہ قریب کے گھروں، دکانوں اور مویشیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آگ کے شعلے اتنے بلند ہوگئے کہ آسمان تک پہنچ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قریبی محنت کشوں کے چار گھروں، تین دوکانوں اور ایک شادی ہال کو بھی جلا دیا۔آگ میں دس سے زائد بھنسیں اور بکریاں جل کر راکھ ہو گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کی اطلاع فوری طور پر بھریاسٹی فائربرگیڈ کو دی گئی، لیکن چونکہ فائربریگیڈ کا سامان خراب تھا، اس لئے نوشہروفیروز، بھریاروڈ، اور کنڈیارو سمیت دیگر شہروں سے فائربریگیڈ طلب کی گئی۔ دیر سے پہنچنے کے باعث آگ نے مزید تباہی مچائی۔واقعے کے بعد متاثرہ افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہری علاقے میں قائم غیرقانونی پیٹرول پمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ \"ہم غریب محنت کش لوگ ہیں، ہمارے گھروں کا سامان، مویشی اور روزگار جل کر ختم ہوگیا ہے ، ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو آگ سے دور کیا، جبکہ ریسکیو عملے نے لوگوں کو گھروں سے نکالنے میں مدد کی۔اسسٹنٹ کمشنر شاہد سرکی نے بھی امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اس المناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں