نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے رشوت ستانی کا الزام عائد کرنے پر ایف آئی اے سے معافی مانگ لی۔
نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی بینک فراڈ معاملے میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے افسر کی جانب سے رشوت طلبی کا الزام عائد کیا تھا۔ نادیہ حسین کا مذکورہ الزام پر مبنی بیان ایک ریکارڈڈ ویڈیو کے ذریعے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر وائرل ہوا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے نادیہ حسین کو موصول ایف آئی اے افسر کی جعلی کال کے پس پردہ ملزم کو کیس کرنے کے بعد بیان کے لیے پیشکش کی تھی لیکن ماڈل نے کیس کرنے کے بجائے اپنا بیان سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔نادیہ حسین کے ویڈیو بیان کے بعد ایف آئی اے افسر کی شکایت پر سائبر کرائم حکام نے متعلقہ عدالت کی اجازت سے نادیہ حسین کے موبائل تحویل میں لیے تھے ۔نادیہ حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر طلبی سے واپسی پر میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنا بیان ایف آئی اے سائبر کرائم کو ریکارڈ کرادیا ہے ۔ اگر میرے ویڈیو بیان کی وجہ سے ایف آئی اے اعلیٰ افسر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں نے ایف آئی اے حکام کو اسکیم کے حوالے سے تمام تر معلومات فراہم کردی ہیں۔ کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی۔نادیہ نے کہا کہ میرے علم نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کرانی تھی۔