آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ویمن ایمپاورمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام بسلسلہ رمضان المبارک محفل نعت کا انعقادحسینہ معین ہال میں کیا گیا۔۔
محفل نعت میں چیئرپرسن ویمن امپاورمنٹ کمیٹی چاند گل شاہ ،ممبر گورننگ باڈی ہما میر ، معروف شاعرہ سبین سیف سمیت خواتین نعت خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر چیئرپرسن ویمن امپاورمنٹ کمیٹی چاند گل شاہ نے کہا کہ پیارے آقاؐ کی خدمت میں تمام خواتین نے بہت اچھی نعتیں پیش کی ، میں آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ سب اس بابر کت محفل میں شریک ہوئے یہاں بہت ہی خوبصورت نعتیں ہماری سماعت کا حصہ بنی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی محافل کے انعقاد سے رمضان کی بابرکت ساعتیں سمیٹنے کا بھر پور موقع ملتا ہے ،محفل نعت میں معروف نعت خواں ثنا علی ،عروسہ علی ، فاطمہ حسن ،فرحانہ اویس ،شازیہ کوثر،شبانہ کوثر ،افعت شاہد ،رضوانہ ،مونا نیاز بلوچ ،رابیہ فریدی ،سبین سیف ،ہما کنول ،شاہدہ اسرار،الماس نایاب ،حنا رضوان ،امیمہ ،انمول خان ،یاسمین وحید ،سحر عظیم ،فوزیہ بشیر،شازیہ خالد،ہما ناز،ارم فاطمہ ،رمشہ عابد،زاہدہ عابد،لیلہ علی ،کوثر عباس ،شہناز رضوی اور انعم قاسم نے بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے ،پیارے آقا کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے سجائی گئی محفل نعت میں ممبران آرٹس کونسل کی بڑی تعدادنے شرکت کی ، محفل نعت کی نظامت کے فرائض ممبر گورننگ باڈی ڈاکٹر ہما میر نے سر انجام دئیے ۔