ٹکا کاالخدمت آغوش ہوم کے بچوں کیلئے افطار عشائیہ کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترک سماجی تنظیم ٹکا کی جانب سے الخدمت آغوش ہوم کے بچوں کیلئے افطاراور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر آغوش ہوم کے بچوں کو عید گفٹس اور عیدی بھی دی گئی۔ ٹکا کی جانب سے الخدمت کی یتیم بچوں کی کفالت اوران کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ افطار عشائیہ میں ترک سماجی تنظیم ٹکا کے کوآرڈینیٹرکراچی پروگرام حلیل ابراہیم بشاران مہمان خصوصی تھے ۔