جسقم کا کارکنوں کی گمشدگی اور نئی نہروں کیخلاف دھرنا

بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)جسقم آریسر گروپ نے جبری گمشدگیوں اور دریائے سندھ پر چھ نئی نہروں کی تعمیر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ۔۔
سجاول ٹنڈو محمد خان قومی شاہراہ پر دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔احتجاجی ریلی میر بٹھورو سے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں روانہ ہو کر بلو پنہور چوک پر پہنچی، جہاں بڑی تعداد میں کارکنان بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے شدید نعرے بازی کر رہے تھے ۔ ریلی کی قیادت جسقم آریسر کے چیئرمین اسلم خیرپوری، سورھیہ سندھی ودیگر کر رہے تھے ۔رہنماؤں نے لاپتا کارکنوں کی بازیابی اور نہروں کی تعمیر فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا مؤقف تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے اور زبردستی نہریں تعمیر کرکے زرعی معیشت تباہ کی جا رہی ہے ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبری طور پر لاپتا کارکن محمد عرس کیہر اور زبیر شاہ کو فوری بازیاب کیا جائے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ 21 دن سے لاپتا محمد عرس کیہر کو اگر کسی مقدمے میں مطلوب ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔