پنڈدادنخان ، بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

پنڈدادنخان ، بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان کے علاقہ چوران میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے اپنی بہن کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مسماۃ (س) دختر احمد خان سکنہ چوران محمد قاسم ولد محمد نصیر کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی جس کو والد شادی کا وعدہ کر کے واپس لایا تھا۔ ش

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈدادنخان کے علاقہ چوران میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے اپنی بہن کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مسماۃ (س) دختر احمد خان سکنہ چوران محمد قاسم ولد محمد نصیر کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی جس کو والد شادی کا وعدہ کر کے واپس لایا تھا۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ لڑ کی کی لاش اپنے گھر کے صحن میں چارپائی پر پڑی ہے ، والدہ گھر پر نہ تھی جب واپس آئی تو بیٹی کو مردہ حالت میں دیکھا، اس نے جب والداحمد خان سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ (س ) کو اس کے بھائی نے مارا ہے، ذرائع کے مطابق لڑکی کو اس کے بھائیوں جاوید ،محمد علی اور اس کے والد احمد خان نے غیرت کے نام پر تشدد کر کے قتل کیا جبکہ دونوں بھائی موقع سے غائب ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں