راولپنڈی:صفا ئی پلان مرتب ، اضافی نفری تعینات،چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے لیے جامع اور مؤثر صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
اس پلان کے تحت راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں صفائی کے لیے ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اضا فی نفر ی بھی تعینات کی گئی ہے ، راولپنڈی شہر اور اس کی تمام تحصیلوں میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے جس کے تحت عیدگاہوں، مساجد اور قبرستانوں کے اطراف میں خصوصی صفائی کی جا رہی ہے ،سڑکوں، چوکوں، بازاروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، قبرستانوں کے اطراف میں چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے ،سڑکوں کی مکینیکل سو یپنگ اور دھلائی کی جا رہی ہے ،عید نماز سے قبل شہر بھر میں کوڑا کرکٹ مکمل طور پر اٹھا یا جا ئیگا ۔