صدر بینک روڈ پر شہریوں کا رش،واکنگ سٹریٹ توجہ کا مرکز

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کی پہلی واکنگ سٹریٹ صدر بینک روڈ پر شہریوں کا ہجوم امڈ آیا،چاند رات پر صدر بینک روڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
رات میں دن کا سماں،چاند رات پربینک روڈ پر خریداروں کا انتہا ئی کا رش رہا ،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی پہلی واکنگ سٹریٹ میں عید خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے جیولری،چوڑیوں،مہندی کے بے شمار سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی و صفائی ستھرا ئی کے بھی عمدہ انتظامات کیے گئے ہیں ، خریداروں کو وسیع پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔خریداروں کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اس تاریخی پراجیکٹ کو خواب سراہا گیا ۔