صدر پی ایم ڈی سی ماسٹر ڈگری کے دوسرے سمسٹر میں کامیاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ماسٹر ڈگری کے دوسرے سمسٹر میں کامیابی حاصل کر لی۔
انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن ماسٹر ڈگری کے دوسرے سمسٹر میں 244میں سے 147نمبر لئے، ڈاکٹر رضوان تاج قائداعظم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کے ڈین بھی ہیں اور وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری پروگرام میں زیرتعلیم ہیں، پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ماسٹر ڈگری پروگرام میں صدر پی ایم ڈی سی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل داخلہ لیا ہے، وہ گزشتہ دوسال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر قائداعظم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے ڈین اور پمز ہسپتال کے شعبہ سائیکاٹری کے سربراہ تعینات ہیں۔