ڈی آئی جی کا مساجد، امام بارگاہوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، تعینات عملہ سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے ضلع بھر کی مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسروں سے ملاقات کی، ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسروں اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔ ڈی آئی جی نے کہا اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، کسی کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔