موٹروے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن

موٹروے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) موٹروے پولیس نے ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران زائد کرایہ کی مد میں وصول کیے گئے 47لاکھ 27ہزار روپے عوام کو واپس کروا دیئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس دوران اوور لوڈنگ پر 2کروڑ 33لاکھ 97ہزار 750روبے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایات موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130پر کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں