پٹرول پمپ سٹاف سے رقم لوٹنے والے گرفتار، 19لاکھ برآمد

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) صدر بیرونی پولیس نے پٹرول پمپ سٹاف سے اسلحہ کی نوک پر کیش چھیننے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان سے چھینی گئی مکمل رقم 19لاکھ 22ہزار 640روپے برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان میں پمپ ملازم فیضان اور انظر گل عرف بورہ (افغان شہری) شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی رقم مدعی کے حوالے کر دی۔ پٹرول پمپ سٹاف کیش لے کر بینک جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے گن پوائنٹ پررقم چھین لی تھی۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ مقدمہ کے مدعی نے ملزمان کی گرفتاری اور سو فیصد رقم کی برآمدگی پر راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔