آراے بازار سے 12جواری گر فتار

راولپنڈی(خبرنگار)آراے بازار پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 12قماربازوں کو گرفتارکرکے 15ہزار 660روپے، 3موبائل فون اور تاش برآمدکرلی جبکہ 2 موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیے ۔
ملزمان میں ابوبکر، عبد الخالق، عمر، آزاد، عدنان، بلال، طحہٰ ساجد، صالح، زین، احمد، سنیل اور زعفران شامل ہیں۔