اسلام آباد میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 56گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) عید کی آمد کے ساتھ ہی جڑواں شہروں کو پیشہ ور بھکاریوں نے اپنے نرغے میں لے لیا ہے۔
ادھر اسلام آباد پولیس نے پیشہ ور گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 56بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بھکاریوں کو ایف سکس، ایف سیون، بلیو ایریا، مارگلہ روڈ، آئی 8ایٹ سے قابو کیا گیا۔