عید دہشتگردی سے متاثرہ افراد کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے سادگی سے منا ئی جا ئے ، سربراہ ٹی این ایف جے

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مسلسل دہشت گردی کے سانحات کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے عید سادگی کیساتھ منائی جائے۔
حکومت نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد یقینی بنائے ، مسلم حکمران باہمی اختلافات ختم کر کے عالم اسلام کو مصائب کے گرداب سے نکالیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔