ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ

میرپورخاص (نمائندہ دنیا)ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)جیل خانہ جات حیدرآباد محمد ناصر خان نے سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، جہاں انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، خوراک، طبی خدمات اور فنی تربیت مراکز کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد محمد ناصر خان سینٹرل جیل میرپورخاص کے تفصیلی دورے پر پہنچنے اور اس دوران انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے ، کچن میں جا کر پکے ہوئے کھانے ، سبزیوں اور پھلوں کا معیار بھی چیک کیا اور جیل کے طبی و تعلیمی مراکز کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران کسی بھی قیدی نے شکایت درج نہیں کرائی، جبکہ ڈی آئی جی نے جیل میں اصلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی کہ جیل کے بیرکس کے اطراف اور مسجد کے قریب ایک نرسری قائم کی جائے تاکہ قیدیوں میں پودے لگانے کا شوق پیدا ہو اور وہ فطرت کی اہمیت سے واقف ہوں۔ڈی آئی جی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قیدیوں کو فنی تربیت دینے کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے اور انہیں مقامی ثقافتی فنون سکھائے جائیں تاکہ وہ رہائی کے بعد باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔مزید برآں، انہوں نے معلوماتی روم کے قریب سیل سینٹر اور اسٹاف کالونی میں ایک منی اربن فاریسٹ قائم کرنے کی ہدایت دی، تاکہ جیل کا ماحول مزید خوشگوار بنایا جا سکے ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے امید ظاہر کی کہ ان کی تجاویز پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، تاکہ قیدیوں کو ایک باعزت شہری بنانے میں مدد ملے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں