مختلف وارداتوںمیں ملوث 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں ملوث3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی واردات کرکے فرار ہوتے ہوئے ملزم آکاش کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ، ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور چھینا ہوا پرس و دیگر سامان برآمد ہوا۔ادھر تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم امین اللہ ولد عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد ہو علاوہ ازیں تفتیشی ٹیم تھانہ بلدیہ ٹاؤن کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ ،عدالتی حکم پر مکان کا قبضہ واگزار کرتے وقت شر پسندی میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔