گرانفروشوں کیخلاف کارروائی ،4گرفتار، 5لاکھ سے زائد جرمانہ

گرانفروشوں کیخلاف کارروائی ،4گرفتار، 5لاکھ سے زائد جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق 26 ویں روز 87ناجائز منافع خوروں پر5 لاکھ 14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، 4 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر 26 روز میں 4 ہزار 259 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔157 دکانیں سیل کی گئیں اور 154 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا ۔کمشنر کراچی آفس کی رپورٹ کے مطابق اب تک 29 ہزار 349سے زائد دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں ۔کمشنرکر اچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو مہم کو سختی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ا نہوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں ۔ ضلع جنوبی میں گراں فروشوں کے خلاف 26 ویں رمضان کی کارروائی میں ایک لاکھ 67 ہزار روپے جبکہ 26 روز میں ایک کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع شرقی میں گراں فروشوں پر 26 ویں رمضان کو 49 ہزار روپے جبکہ 26 روز میں ایک کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار رو پے ، غربی میں 26ویں رمضان کو 18 ہزار جبکہ 26 روز میں 12 لاکھ 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وسطی میں 26 ویں رمضان کو 79 ہزار روپے جبکہ 26روز میں 34 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں