اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مارچ،بحالی کا مطالبہ

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مارچ،بحالی کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل مل سے فارغ کیے گئے ملازمین نے اسٹیل مل مکا چوک سے آپریشنل بلڈنگ تک احتجاجی مارچ کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

احتجاجی مارچ میں تمام یونین کے رہنماؤں اور مزدوروں نے شرکت کی۔ سینکڑوں مزدور اسٹیل ملز گیٹ نمبر 2 مکا چوک پر جمع ہوگئے جہاں ا نہوں نے مارچ کی صورت میں سی ای او آفس آپریشنل بلڈنگ پر احتجاجی مارچ کیا۔ مزدوروں کی جانب سے مزدوروں کا معاشی قتل عام بند کریں، مزدوروں کوی برطرفی نامنظور، پاکستان اسٹیل ملز سے چوریاں بند کریں، تمام مزدوروں کو فوری طور پر بحال کرکے تنخواہ جاری کریں کی نعرے بازی کی گئی۔ آل پارٹیز گرینڈ الائنس کے رہنماؤں دھنی بخش سموں ،امجد زرداری،اکبر ناریج،اکبر میمن،نوید آفتاب،شوکت کورائی ،علی حیدر گبول،سلیم گل،نسیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹیل ملز سے 1372 مزدوروں کو زبردستی نکالا گیا اور رمضان میں تنخواہیں روک کر معاشی قتل عام کیا گیا۔ مزدوروں کے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، قائم مقام سی ای او مزدور دشمن پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز سے 1372 مزدوروں کو نکالنے کے بعد 16 سے زائد من پسند افراد کو بحال کرکے پلانٹ سے کروڑوں روپے کی چوری کرائی جارہی ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مشترقہ حکومت میں مزدور دشمن پالیسی رائج کرکے مزدوروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ، پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے،بصورت تحریک چلائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں