غیر قانونی ماہی گیری میں استعمال ہونے والے تین ٹرالر ضبط

غیر قانونی ماہی گیری میں استعمال ہونے والے تین ٹرالر ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے کھلے سمندر میں کاررروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری میں استعمال ہونے والے 3 ٹرالر ضبط کرلئے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کارروائیاں گزشتہ تین ماہ کے دوران کی گئیں۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے ۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے ، ٹرالنگ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے ، ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں