گرانفروشی جاری ،غریب متوسط طبقہ کی خوشیاں ماند

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) مہنگائی میں کمی نہ ہونے کے باعث غریب اور متوسط طبقہ کے لئے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ۔
انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور خاص طور پر ماہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مہنگائی کی لہر کے غریب اور متوسط طبقہ کے لئے عید کی خوشیاں منانا مشکل کر دیا ہے ۔ چھوٹا گوشت 2100 روپے کلو ، چکن 700 روپے کلو، بڑا گوشت 1200 روپے کلو، کیلا 250 درجن، خربوزہ 150 روپے کلو کے علاوہ روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کے نرخوں میں گراں فروشی عروج پر ہے مگر کوئی بھی دوکانداروں کو چیک کرنے والا نہیں ہے ۔