وارداتیں معمول :چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر تشدد

وارداتیں معمول :چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر تشدد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وارداتیں معمول بن گئیں ، بھگوان پورہ سوسائٹی آفس میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر تشدد اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ڈکیتی نے عوام کوخوف وھراس میں مبتلا کر دیا ہے ۔صدر پولیس کے علاقے بھگوان پور ہ میں گھروں میں گھس کر رقم اور قیمتی اشیا کی نشان دہی کرانے کیلئے ان پر تشدد کیاگیاجہاں ناکامی کے بعد کریمینلز گھر بدلتے رہے اور آخر سوسائٹی آفس کے مالک چک نمبر 41ڈبلیو بی بھٹہ شادی خان کے رہائشی جمیل اظہر کے آفس میں گیارہ بار ہ بجے شب ڈالہ سوار چار ڈاکو داخل ہوگئے ۔جنونی ڈاکوں نے آفس چوکیدار امیر کو رسیوں میں جکڑا تشدد کیا اور پھر آفس کی دراز سے تیس ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی توڑ پھوڑ کرتے رہے اور آفس کا مختلف سامان یو پی ایس دو عدد بیٹریاں لیپ ٹاپ ۔ایل سی ڈی ۔مو بائل فونزوغیرہ جو بھی ہاتھ لگا مالیتی 2لاکھ 25ہزار ڈکیتی کر کے ڈالے پر لوڈ کر لیا اور پھر ٹرانسفارمر اتار کر ڈالے پر لوڈ کر کے لے جاسکیں مگر وہ خوش قسمتی سے زمین پر گر گیا جس کی بنا پر محفوظ رہا۔ تھانہ صدر البتہ 15کال پر آئی اور مقدمہ نمبر398/25ڈکیتی کی دفعہ 392ت پ کے تحت درج کر لیا ۔ متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب ۔آر پی او ملتان اورڈی پی او وہاڑی منصور امان سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ صدرکو کریمینلز کے خلاف کارروائیوں کے لیے مستعد اور تیز کیا جائے جو روایتی تھانہ کلچر کا شکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں