لاکھوں کی وارداتیں، دن دیہاڑے ناکے ،پولیس غائب

لاکھوں کی وارداتیں، دن دیہاڑے ناکے ،پولیس غائب

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے لقمان سے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرارتھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد یعقوب سے دو ملزم موبائل لے گئے عمران سے موبائل چھین لیا تھانہ چہلیک کے علاقے میں شعیب سے نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرارتھانہ شاہ شمس کے علاقے میں الطاف سے ڈاکو 37ہزار و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں جاوید اور محمد بخش سے نامعلوم ملزم جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ محمد سعد ،ملک اختر ،محمد کاشف ،محمد انعام ، نعمان ، عابد ،جہانزیب ، شہزاد ،قاسم ، سجاد ،زاہد ،ابوبکر صدیق ، طفیل ، مختیار حسین ،محمد شاہد ، محمد جنید ، اسد شہزاد ، رفیق ،محمد رمضان اور محمد شان کی نقدی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں