سی ایم کے پی آئیز ،ضلع مظفر گڑھ کی دوسری پوزیشن

سی ایم کے پی آئیز ،ضلع مظفر گڑھ کی دوسری پوزیشن

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت اور لگن کے باعث ایک اور ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شاندار کامیابی حاصل کرلی گئی۔ سی ایم کے پی آئیز میں مظفرگڑھ نے صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جو ضلعی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے ۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ذاتی دلجمعی، مستعدی اور ان کی ٹیم کے مربوط اقدامات نے مظفرگڑھ کو پنجاب کے نمایاں اضلاع میں شامل کر دیا ہے ۔ اس کامیابی کا سہرا ضلعی افسران، تمام محکموں اور فیلڈ سٹاف کی انتھک محنت کو جاتا ہے جنہوں نے حکومتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت اور بہترین گورننس ہمارا نصب العین ہے ، اور اسی عزم کیساتھ ہم مزید کامیابیاں سمیٹیں گے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مزید لگن اور جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں