واسا،ترقیاتی سکیموں کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز طلب

واسا،ترقیاتی سکیموں کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز طلب

ملتان ( نعمان خان بابر سے )واسا کی جاری اکتیس سکیموں کے لئے اربوں روپے کے فنڈ درکار ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، تاہم بارہ اہم سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے مانگ لئے اندرون شہر کا سیورج نظام انتہائی بوسیدہ پچیس سے تیس ارب روپے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے مل جائیں تو پچاس سال تک پریشانی نہیں ہوگی ۔بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کے لئے فرینڈز اور ملتان کے نام سے بزنس کمیونٹی کا گروپ بنا دیا جن سے انفرادی حیثیت سے شہر کی ترقی کے لئے کام لے رہے ہیں کلینک پروگرام اور سڑکوں کی مرمت کے لئے کاوشیں تیز کر دیں ۔ عید پر شہر کے چونسٹھ پارکس میں جھولوں کی انسپیکشن کرنے کے بعد ہی پی ایچ اے کو جھولے چلانے کی اجازتدی گئی ہے ۔ شہر کو صاف رکھنے کے لئے شہری گرین کنٹینرز کا استعمال کریں اور صفائی کے حوالے سے شکایات پر ہیلپ لائن سے متعلقہ عملے سے رجوع کریں کمشنر عامر کریم خان کی روزنامہ د نیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق تاریخی شہر ملتان کا سیوریج نظام دوہزار ساٹھ کلومیٹر پر محیط ہے جس میں سے چھے کلومیٹر کی لائنیں اربوں کی لاگت سے تبدیل کر دی گئی ہیں لیکن اسکے باوجود چودہ سو کلو میٹر سے زائد کی لائنیں تاحال انتہائی بوسیدہ ہیں جس کی وجہ سے اندرون شہر میں سیوریج کے مسائل کافی حد تک بڑھ گئے ہیں اسی لیے کمشنر ملتان نے سیوریج کی ادھوری سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں اس حوالے سے کمشنر عامر کریم خان نے روزہ دنیا کو بتایا کہ واسا کی مجموعی طور پر اکتیس سکیمیں چل رہی ہیں لیکن بارہ اہم سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنا ترجیح ہے جس کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں ۔ عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ شہر میں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو فوکس کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں کینٹ میں گیلانی فلائی اوورز پر لائٹنگ کو چلا دیا گیا ہے جبکہ درجنوں بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کے لئے بھی فرینڈز آف ملتان کی مدد سے کاوشیں کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں