نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کروڑوں روپے کے نادہندہ

نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کروڑوں روپے کے نادہندہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ڈائریکٹر فنانس کی تبدیلی کی وجہ سے متعدد کمپنیوں کو کروڑوں روپے کی ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ادائیگیاں نہ ہو سکیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز نشتر انتظامیہ کی جانب سے 70 سے زائد چیکس کو روک لیا گیا اور کمپنیوں کے نمائندگان کو کہا گیا کہ ڈائریکٹر فنانس چونکہ کے تبدیل ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے تو ان کے دستخط اکائونٹس آفس کو بھجوائے گئے ہیں اس وجہ سے اب ان کے چیکوں کی ادائیگی عید کے بعد ہو گی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعلہ شعبوں کے عملے کی جانب سے متعدد کمپنیوں کے نمائندگان سے اکاونٹس آفس نے بل پاس کروانے کا دو فیصد کمیشن اور ساتھ اپنی مٹھائی بھی طلب کی ہے جبکہ عملے کے کچھ اہلکاروں نے کمپنیوں کو عید سے قبل ان کے چیک دینے کی یقین دہانی کروا کر ان سے ایڈوانس رقم بھی وصول کر رکھی تھی۔دوسری جانب نشتر انتظامیہ کی سنگین نا اہلی کے باعث22 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر آکسیجن گیس سپلائی کرنے والی کمپنی نے نشتر کو گیس کی سپلائی دینا روک دی نشتر کے پاس آکسیجن گیس کے ٹینک میں ایک ہفتے کی آکسیجن باقی رہ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں