ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 7زخمی

 ٹریفک حادثات میں  خواتین سمیت 7زخمی

اوچ شریف ( نمائندہ دنیا ) دو ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ، دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 5 افراد زخمی ہوئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، موٹر سائیکل اور دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث دو افراد شدید زخمی ، ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا بہشتی چوک پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اوچ شریف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔ ، زخمیوں کی شناخت محمد شہزاد ، محمد احمد ، سمعیہ ، علشبہ اور وسیم کے نام سے ہوئی ، دوسرے حادثہ میں ریسکیو ذرائع کے مطابق اوچ شریف جلال پور پیر والہ ایکسپریس وے پر اڈہ حلیم پور کے قریب تیز رفتار مسافر وین بولان کیری سے جاٹکرائی ۔ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کیری بولان کی زد میں آگئے ، جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کی شناخت 17 سالہ محسن اور 22 سالہ دلشاد کے نام سے ہوئی ۔ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیکر اوچ شریف اسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں