شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی جار ہے :عمرانہ توقیر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔۔
جس سے شہروں اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آرہی ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہمہ وقت کوشاں ہے وہاڑی شہر کے علاقہ دانیوال کے شہری کی جانب سے کوڑا کی نشاندہی پر سالڈ ویسٹ کمپنی کے منیجر ارسلان حمید نے فوری عملہ صفائی کو موقع پر بھیجا اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی دیوار کے ساتھ کوڑا کو اٹھا یا گیا جس پر اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر نگرانی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔