ریونیو افسروں کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم

ریونیو افسروں کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیرکی زیر صدارت ریونیو ریکوری اوربورڈ آف ریونیو انیشٹوز بارے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اجلاس میں آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس، کنڈونیشن فیس، انتقالات،سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی، زیر التواء جمع بندیوں،پلس پارٹیشنز اورکھیوٹ و جمع بندیوں کے مسائل تفصیلی جائزہ لیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے اور بورڈ آف ریونیو انیشٹوز پر کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ریونیو ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیوکی رہنمائی کریں زیر التواء جمع بندیوں کو جلد حل اور مشترکہ کھیوٹ تقسیم عمل تیز کیا جائے ہر کھیوٹ میں جتنے مالکان ہیں اتنے ہی ونڈا جات بنائے جائیں ریونیو آفیسر یا پٹواری سستی کا مظاہرہ کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد، جی آر اے شاہد نواب گجر، تحصیلدار وہاڑی ملک جاوید، تحصیلدار بوریوالا، تحصیلدار میلسی اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں