کھلی کچہریوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، سہیل چودھری

کھلی کچہریوں کا دائرہ کار وسیع  کیا جائے گا، سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے تھانہ صدر کبیروالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں ایس ڈی پی او کبیروالا منورگجر، ایس ایچ او محمود چودھری، صحافی برادری اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آر پی او ملتان نے کھلی کچہری میں شریک ہونے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات کو بغور سنااور فوری کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔آرپی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہریوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائیگا جس کا مقصد عوامی مسائل کا براہ راست جائزہ لینا اور موقع پر ان کے حل کو یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں