پولیس کا چھاپہ ،5 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی )تھانہ شیدانی پولیس کا چھاپہ’ پانچ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار’ مقدمہ درج۔ انچارج چوکی جن پور سب انسپکٹر محمد عاطف حسین اور۔۔
ٹیم نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر موضع رنداں میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عرفان’ ارشد’ سجاد’ کرم حسین اور کبیر کو رنگے ہاتھوں حسب ضابطہ جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں معہ آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔