سالانہ کھیلیں:مالی بوجھ پنجاب بھر کے کالجز پر منتقل،8اپریل تک فنڈز طلب

سالانہ کھیلیں:مالی بوجھ پنجاب بھر کے کالجز پر منتقل،8اپریل تک فنڈز طلب

ملتان (خصوصی رپورٹر) تیسری سالانہ کھیلوں کے انعقاد کے لئے مالی بوجھ پنجاب بھر کے کالجز پر ڈال دیاگیا، 8اپریل تک فنڈز جمع کرانے کا حکم نامہ جاری۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیل کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر میں قائم صوبائی سطح کی سپورٹس کمیٹی نے تیسری سالانہ کھیلوں کے انعقاد کے اخراجات کا اضافی بوجھ کالجز کے سپورٹس فنڈ پر ڈال دیا ہے بچوں سے اکٹھا کیا گیا کالج فنڈ تین جگہوں پر استعمال ہوگاجس میں سارا سال مختلف کھیلوں کے لئے کھلاڑیوں کی تربیت ،انٹر کالجیٹ ،تحصیل و ضلع اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ساتھ سفر کرنے والے استاد کے ٹی اے ڈی اے اور خورد ونوش پر اور تیسرا اس مرتبہ کھیلوں کے انعقاد کا خرچہ بھی ڈال دیا گیا ہے ۔کمیٹی نے تیسری سالانہ کھیلوں اور پہلی اساتذہ کھیلوں پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر ایک شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق دوسو یا اس سے زیادہ لیکن ایک ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز اس فنڈ میں پندرہ ہزار روپے ،ایک ہزار یا اس سے زیادہ لیکن تین ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پچیس ہزار،تین ہزار یا اس سے زیادہ لیکن پانچ ہزار سے کم انرولمنٹ والے کالجز پچاس ہزار روپے اور پانچ ہزار یا اس سے زائد انرولمنٹ والے کالجز اس فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کروائیں گے آٹھ اپریل سے یہ کھیلیں شروع ہو رہی ہیں ۔ پرنسپلز سے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ رقم کے چیک جلد از جلدارسال کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں