پولیس نظام کو جدید اور عوام دوست بنایا جا رہا: آر پی او

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر؛نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری عوام کو ۔۔
انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں اس ضمن میں آر پی او ملتان نے تھانہ صدر کبیروالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں ایس ڈی پی او کبیروالا منورگجر، ایس ایچ او محمود چوہدری، صحافی برادری اورشہریوں کی بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسران موجودتھے ۔آر پی او ملتان نے کھلی کچہری میں شریک ہونے والے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات کو بغور سنااور فوری کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔آرپی او ملتان کیپٹن (ر) محمدسہیل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن \'\'انصاف عوام کی دہلیز پر\'\' کے تحت پولیس نظام کو جدید، فعال اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو بروقت اور بلا تفریق انصاف میسر آ سکے ،کھلی کچہریوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائیگا جس کا مقصد عوامی مسائل کا براہ راست جائزہ لینا اور موقع پر ان کے حل کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کا کام صرف جرائم کی روک تھام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی دادرسی بھی ہے ۔