غازی کانسٹیبل کو ڈیڑھ لاکھ کا چیک پیش

وہاڑی( خبرنگار،نمائندہ خصوصی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے خطرناک ڈکیت کی۔۔
گرفتاری کے دوران زخمی ہونے والے غازی کانسٹیبل مہر بلال کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے کے کمپنسیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان نے ایوارڈ کا چیک غازی مہر بلال کو پیش کیا۔ مہر بلال کو سال 2024 ء میں خطرناک ڈکیتوں کی گرفتاری کی دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے جبکہ غازی کنسٹیبل مہر بلال کی اس بہادری کی وجہ سے تینوں ڈکیتیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔